قلات میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 7 اہلکار شہید
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سکیورٹی فورسز نے ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا، لیکن اس کوشش میں سات بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلات کے جنرل ایریا شاہ مردان میں 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب ہوئے اس حملے کو ناکام بنانے کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق علاقے می۔ پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، میجر سمیت دو اہلکار شہید، نماز جنازہ ادا
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed on this story.