Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کونسی مادری زبان کتنی بولی جاتی ہے؟ ادارہ شماریات نے بتا دیا

8 کروڑ 89 لاکھ افراد پنجابی بولتے ہیں ، 4 کروڑ 36لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو ہے
شائع 16 نومبر 2024 10:14pm

ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں،8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی، 4 کروڑ 36لاکھ افراد کی پشتو ،3 کروڑ 44 لاکھ آبادی پرمشتمل تیسرے نمبر پرمادری زبان سندھی ہے۔

رپورٹ کےمطابق 2 کروڑ 88 لاکھ نفوس کی مادری زبان سرائیکی ہے،اس طرح 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کےساتھ پانچویں نمبر پرقومی زبان اردو بولی جاتی ہے۔

اسی طرح سے ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی ہےجبکہ 2 لاکھ 74 ہزار آبادی اپنے گھروں میں کشمیری زبان بولتے ہیں۔

اردو کو سرکاری زبان کے طور پر رائج نہ کرنے پر حکومت سے جواب طلب

رپورٹ کےمطابق پاکستان میں ہندکو بولنے والوں کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار اور براہوی بولنے والے 27 لاکھ 78ہزار ہیں ایک لاکھ 16 ہزار افراد شینا بولتے ہیں۔

ادارہ شماریات نے اپنی جاری تازہ ترین بتا یا ہے کہ 52 ہزار 134 افرادکی مادری زبان بلتی ہے ، اسی طرح 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اس وقت ملک میں 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار دیگرزبانیں بولتے ہیں۔

’مخصوص لوگوں نے اپنے مفاد کےلئے اردو کی ترویج کی‘

Urdu

national languages

punjabi

statics report