اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے پاکستانی خاتون عائلہ مجید کو صدر منتخب کر لیا ہے۔
اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی خاتون کو صدر کیلئے چنا گیا ہے۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔
پاکستانی خاتون نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی، انہیں توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائیمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
صدر منتخب ہونے پر عائلہ مجید نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتی ہوں، اس شعبے کو ترقی دینے اور پُرکشش بنانے کیلیے کوشش کروں گی۔
اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے۔
اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گا جبکہ اس نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا ہے۔
Comments are closed on this story.