افواج پاکستان کا دریا میں بہہ جانے والے باراتیوں کی تلاش کیلئے مشترکہ آپریشن
پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہرغوطہ خوروں کی ٹیم نے دریا میں بہہ جانے مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جوتمام افرادکی تلاش تک جاری رہے گا ، مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم 11 مسافروں کو تلاش کرے گی ۔
مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریائے سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کو تلاش کریںگے،اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ 12نومبرکو تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل باراتیوں کی بس جو استور سے چکوال جا رہی تھی ، تھلیچی کے مقام پر دریا میں حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
گلگت سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی بس دریا برد، 18 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق پاک فوج کے ماہر غوطہ خور جدید ترین آلات سے لیس ہیں ، پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آئے گی۔
افواج پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔