لاہور: انٹر کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا
طلبہ و طالبات لاہوربورڈ کی ویب سائٹ سےاپنی رول نمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر امتحانات کے 18 اکتوبر کی تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ کا پہلا پرچہ سرکاری تعطیل کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا ،18 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا پرچہ اب 18 نومبر پیر کو ہوگا۔
ملتوی پرچوں میں فزکس ، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس کا پیپر شامل تھا۔
دوسرے ٹائم کے پرچوں میں فزکس ، جیوگرافی ، ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر شامل تھا۔
طلبہ و طالبات لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنی رول نمبر سلپیں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
Student
lahore intermediate board
exam shedule
مقبول ترین
Comments are closed on this story.