Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے مطالبات میں افغانستان سے متعلق بڑی شرط شامل کرلی

ملک میں پارلیمان اور عدالت کی کوئی حثیت نہیں رہی ہے
شائع 16 نومبر 2024 06:15pm

پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات میں افغانستان سے متعلق بڑی شرط شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک کے ساتھ بند تجارت کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم احتجاج کیلئے نکلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھ لیا پاکستان میں آئین عملا معطل ہے ، ملک میں پارلیمان اور عدالت کی کوئی حثیت نہیں رہی ہے ، اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔

ہم حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں، اسد قیصر

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک میں جس کے پاس ڈنڈا ہے اس کا قانون چل رہا ہے ، وطن عزیزاس وقت عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں پارلیمان اور عدالت کی کوئی حثیت نہیں رہی ہے، معتبر ادارے پارلیمان پر حملہ ہوتا ہے ، ایم این ایز کو گرفتارکیا جاتا ہے ۔

مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈرعمران خان کو جیل میں رکھا گیا ہے، ان کے خلاف اب کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں انہیں مزید جیل میں رکھا جا سکے۔

ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اسد قیصر

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے ، کسان رل رہا ہے ، انڈسٹری بند ہو رہی ہیں ، حکمراں سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔

اسد قیصرنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہے کہ ہمارے چوری شدہ مینڈیٹ کو واپس کیا جائے ،تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے ۔

پی ٹی آئی کیلئے مشکلات میں اضافہ نہیں ہوگا، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارا چوتھا مطالبہ ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تجارت کی فوری بحالی کے انتظامات کئے جائیں ۔

imran khan

Asad Qaiser

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)