دفاعی نمائش کے لیے ٹریفک پلان جاری، کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟
کراچی میں دفاعی نمائش کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے، نمائش 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹرمیں ہونے جارہی ہے۔
ٹریفک پولیس کے جاری پلان کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 7بجے تک حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک بند رہے گی۔
ٹریفک پلان کے مطابق اسٹیڈیم فلائی اوور سے دونوں فلائی اوورز ٹریفک کیلئے بند ہونگے، ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانے والا روڈ بھی بند رہے گا۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبرمیں منعقد ہوگی
ترجمان نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانے والی سڑک بند ہوگی،شاہراہ فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر نہیں آسکیں گی۔
پلان کے مطابق راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی، بھاری گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 سے شارع فیصل اورنیپا چورنگی بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ نیپاسے حسن اسکوائر تک ہیوی اورکمرشل ٹریفک جبکہ جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پلان میں ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں،کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سےسہراب گوٹھ یا ڈرگ روڈ کاراستہ اختیارکریں۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
کراچی میں دفاعی نمائش: شارع فیصل، کارساز کے اطراف اسکولز بند رکھنے کی تیاری
Comments are closed on this story.