Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اندورن سندھ ڈاکو راج ،پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکا، گھر سے لاکھوں کے زیورات چوری

کندھ کوٹ میں مسلح افراد کی میڈیکل اسٹور پرفائرنگ سے2افرادزخمی ہوگئے
شائع 16 نومبر 2024 04:38pm

اندورن سندھ ڈاکو راج ،پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکا،جامشورو میں چوروں نے پولیس اہلکارکےگھر کا صفایا کردیا ہے،چورگھرسےلاکھوں روپے کے طلائی زیورات چرا کرفرار ہوگئے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ کسی تقریب کے سلسے میں تمام گھروالے سے باہر گئے تھے، واپس آئے تو کمروں میں سامان بکھرا ہوا تھا اور چوروں نے گھر کا صفایا کردیاتھا۔

چوری کی واردات کی اطلاع پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

لاڑکانہ، چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان پولیس لاک اپ میں مردہ برآمد

دریں اثنا کندھ کوٹ میں دن دہاڑےمسلح افراد نے میڈیکل اسٹورپرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنےسے2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کےبعد مسلح افراد باآسانی فرارہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں،علاقہ مکینوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجودپولیس کارروائی سے گریزاں ہے۔

تھانے سے چوری رقم پولیس اہلکار کی خالہ کے گھر سے برآمد

jamshoro

kandh kot