جب آپ اللہ کی راہ پر چلتے ہیں تو زندگی کیسے بدل جاتی ہے؟ حمزہ علی عباسی کا انکشاف
حمزہ علی عباسی کا شمار ملک کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اداکاری کے کیریئر میں ان کا سفر اور اسلام میں واپسی کے باعث وہ ہمیشہ عوام کی مرکز نگاہ رہتے ہیں۔ اداکار آج بھی اپنے عزم پر قائم ہیں اور وہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ کس طرح وہ اسلام کی تشریح پرعمل کرتے ہیں۔
خالد انعم کی مریم نواز کی برانڈڈ سج دھج پر لفظی گولہ باری
انہوں نے کہا کہ اسلام ہر طرح کے فنون لطیفہ اور تفریح کی اجازت دیتا ہے جب تک کہ آپ اللہ کی مقرر کردہ حدود کے اندرہوں۔ حمزہ علی عباسی کرداروں کا انتخاب کرنے میں محتاط رہتے ہیں اور ایسے کردار کرنے کی حامی بھرتے ہیں جو اسلامی اقدار کے منافی نہ ہوں۔
حمزہ علی عباسی نے یہ بھی بتایا کہ جب آپ اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو زندگی کیسے بدل جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنی زندگی اللہ کے مطابق گزارنا شروع کی تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زندگی ایک رولر کوسٹر ہے اور آپ کو اللہ کی راہ میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن انہوں نے اس یقین کو مضبوط بنا دیا کہ وہ کچھ کر رہا ہے صحیح کر رہا ہے اور وہ اس پر مزید عمل کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed on this story.