ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں جیک پال کے ہاتھوں مائیک ٹائسن کو شکست
اس میچ کو 2024 کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا تھا۔
انٹرنیشنل باکسنگ کے اہم میچ میں جیک پال نے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن کو شکست دے دی۔
ٹیکساس میں 8 راؤنڈز کے مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس میچ کو 2024 کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 27 سالہ جیک پال امریکی اداکار اور یوٹیوبر بھی ہیں جبکہ اس میچ میں 58 سالہ مائیک ٹائسن تھوڑے سست دکھائی دیے۔
مذکورہ مقابلے میں دونوں باکسرز کے درمیان عمر کا واضح فرق دکھائی دیا۔
مائیک ٹائسن نے پہلے 2 راؤنڈز میں بہت کوشش کی لیکن آخر میں جیک پال نے انہیں ہرا دیا۔
mike tyson
jake paul
مقبول ترین
Comments are closed on this story.