24 نومبر کو ڈی چوک پر دھرنے سے قبل جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پیشرفت
جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 39 پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔
جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں 16 ملزمان کو بےگناہ قرار دیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے اس معاملے کی تفصیلات پر غور کیا۔
جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف اپنی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں استدعا کی کہ ان کے موکلین بے گناہ ہیں اور اسی بنیاد پر عبوری ضمانت واپس لی جائے۔
کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب، دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 29 نومبرتک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ وہ شامل تفتیش ہو سکیں۔
پاکستان
Jinnah House Attack
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.