ایسے گھریلو ٹوٹکے جو زندگی میں بہت کام آسکتے ہیں
ہم گھر بیٹھے کئی بیماریوں کا علاج کر سکتےہیں لیکن لوگ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ مختلف مسائل سے نجات کے آسان گھریلو ٹوٹکے بتائے جارہے ہیں ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہئیں۔
زکام کے وائرس سے کیسے بچیں
اگر شہر میں زکام کا وائرس پھیلا ہوا ہوتو اس کی زد میں آنے سے بچنا مشکل ہوتا ہے اگر آپ زکام کے وائرس سے بچنا چاہتے ہیں توایک پیاز لیں اور اسے چار حصوں میں کاٹ لیں اور ایک پلیٹ میں رکھ کر کمرے میں رکھدیں اس کمرے میں بیٹھنے والے زکام سے محفوظ رہیں گے۔
گلے کا درد دور کرنے کے لیے
اگر گلے میں شدید درد ہوتو پیاز کارس نکال کر ایک چمچ پی لیں اور اس کا گودا گلے میں باندھ لیا جائے تو پورا سال گلے کی تکلیف سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
خوبصورت نظر آنے کے لیے
ناشتے میں نیم گرم دودھ کا ایک گلاس اور ایک سیب کھا لیا جائے ۔ چہرے کی تازگی اور خوبصورتی کے لیے بےحد مفید ہے۔
سردرد دور کرنے کے لیے
ایسے افرد جو مسلسل سردرد کی تکلیف میں مبتلا ہوں تو انہیں چاہیے کہ مصری، سونف اور خشک ناریل ملاکر چبالیں۔ ایک چمچ سونف چبا کر اس پر چائے پینے سے پرانا سر کا درد دور ہو سکتا ہے دردشقیقہ اور سر درد دور کرنے کا ایک اورآسان طریقہ ہے کہ ٹشو پیپر میں اجوائن لپیٹ کر سونگھ لی جائے تو سردرد کے ساتھ درد شقیقہ سےبھی نجات مل سکتی ہے
چہرے پر دانے ختم کرنے کے لیے
چہرے کو پانی سے گیلا کریں اور اس پر پھٹکری سے ہلکا ہلکا مساج کریں تو چہرے پر موجود دانوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے
ناک بند ہونا
آدھاکپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔
Comments are closed on this story.