Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی احتجاج کام نہ آیا، نیوزی لینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا

خالصتان کے قیام کیلئے نیوزی لینڈ حکومت کا بڑا فیصلہ
شائع 16 نومبر 2024 10:56am

بھارت کو نیوزی لینڈ میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی احتجاج کے باوجود نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت کے بعد خالصتان کے قیام پر کل آکلینڈ میں ریفرنڈم ہوگا۔

اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد کیے جا چکے ہیں۔

تحریک خالصتان کی ایئر انڈیا کو دھمکی سے نئی دہلی میں ہلچل مچ گئی

اس ریفرنڈم کا انعقاد آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی اسکوائر پر ہوگا، اس سلسلے میں او ٹی اسکوائر پر ریفرنڈم کی تیاریوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کیوی ہم منصب سے خالصتان ریفرنڈم پر بات کی تھی، نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

india

NewZealand

Khalistan

referendum