Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات مثبت قرار، اعلامیہ جاری

مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے، مشن چیف
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 12:14pm

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا۔ مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد عوام کا معیارِ زندگی بہتر کرسکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیے میں بتایا کہ مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں 12 تا 15 نومبر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مذاکرات کے ساتھ نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی بات چیت اور تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات ختم، حکومت کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانیاں

مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ مذاکرات مجوعی طور پر مثبت رہے، حکومت ٹیکس نہ دینے ولاے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اورچیلنجز پرخصوصی بات چیت کی گئی، کئی شعبہ جات میں نجی شعبہ کا حصہ بڑھا کرحکومت پاکستان کا حصہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

negotiations

پاکستان

IMF

Positive