Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ مقدمے میں پرویز الہی، جے آئی ٹی سربراہ ذاتی حیثیت میں طلب

پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، تحریری حکم
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 11:42am

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے مونس الہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے اور پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کے لیے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے، پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔

عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)