دیشا پٹانی کے والد کیساتھ 25 لاکھ روپے کا فراڈ
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا دھوکاکیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد ریٹائرڈ ڈپٹی ایس پی جگدیش سنگھ پٹانی کے ساتھ 5 افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ، وجہ بتادی
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے اداکارہ کے والد کو سرکاری کمیشن میں اعلیٰ عہدہ دلانے کا وعدہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو بریلی کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی ایف آئی آر درج کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھوکا دہی، دھمکیاں دینے اور جبری وصولی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درج مقدمے کے مطابق اداکارہ کے والد سے مبینہ طور پر 5 لاکھ نقد اور 20 لاکھ روپے 3 مختلف بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کے ذریعے لیے گئے۔
Comments are closed on this story.