طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق، کانوں میں ہینڈ فری لگا رکھی تھی
پولیس نے ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کر دی، گھر میں کہرام
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالبعلم نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔ حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی گئی۔
پولیس نے ڈیڈ باڈی قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
Train Accident
Train
مقبول ترین
Comments are closed on this story.