Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے ٹرافی کے گلوبل ٹور کا اعلان کر دیا

ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2024 03:28pm

چیمپئنز ٹرافی کے ٹرافی ٹور کا پاکستان میں آج سے آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ٹرافی کی آج شام اسلام آباد مونومنٹ پر نمائش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی۔

ساتھ ہی آئی سی سی نے ٹرافی کے گلوبل ٹور کا بھی اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے بعد اسے بنگلادیش، افغانستان لے جایا جائے گا، ٹور میں ٹرافی انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی جائے گی۔

ٹرافی کی 15 سے 26 جنوری تک بھارت میں نمائش ہوگی بھارت کے دورے کے بعد پھر اسے پاکستان لایا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کے انکار اور پاکستان کے مؤقف پر نیا آپشن

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ میں آنے سے بھارتی ٹیم کے انکار اور پاکستان کی جانب سے سخت مؤقف اختیار کرنے کے بعد ایک نیا آپشن زیر گردش کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کا فارمولا اس ایونٹ کو نقصان ہونے سے بچا سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے پی سی بی اور بھارتی بورڈ دونوں کو موقف میں لچک دکھانا ہوگی۔

ممکنہ فارمولے کے تحت بھارتی ٹیم 3 میں سے ایک میچ پاکستان آکر کھیلنے کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچے، وہاں میچ کھیل کر واپس اپنے ملک یا پھر یواے ای چلی جائے۔

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا

نئے مجوزہ آپشن کے تحت بھارتی ٹیم اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو میچ یواے ای میں کروایا جائے، البتہ اگر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تو میچ لاہور آکر کھیلنا ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت آمنے سامنے، امریکا کا ردعمل آگیا

پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے میچز پاکستان میں نہ ہونے کے باعث ممکنہ نقصان پر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی آمدنی میں سے زیادہ حصہ دیا جائے، اس آپشن کو اپنانے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سمیت پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں کو مشکل صورتحال سے نکلنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ناخوش پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی موقف منوانے میں کچھ ریلیف ملے گا جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر میچز کروانے کی خواہش بھی پوری ہوسکے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات،، رچرڈ تھامسن نے چیمپئنزٹرافی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا،، چئیرمین ای سی بی نے انگلینڈ کے حالیہ دورہ پاکستان میں شاندار انتظامات پر شکریہ بھی ادا کیا،، محسن نقوی نے چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، غیرملکی ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔۔ مہمان ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔

محسن نقوی کی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران رچرڈ تھامسن نے چیمپئنزٹرافی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کیلئے تیارہیں۔ غیرملکی ٹیموں کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔

BCCI

england cricket board

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025