مشی خان نے لیک ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف آواز اٹھا دی
مشی خان ایک مشہور پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور میزبان ہیں جو ایک سوجھ بوجھ رکھنے والی نظریاتی شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ وہ تقریبا بارہ سال سے خیبر ٹی وی مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔
مشی خان نے حال ہی میں ٹک ٹاکرز مناہل ملک اور امشا رحمان کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیک ہونے والے ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف آواز اٹھائی۔
مبینہ نازیبا ویڈیو اور تصاویر لیک پر متھیرا کا ردعمل آگیا
اس بارے میں بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے۔ جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا لیکن میں تمام لڑکیوں سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر کرنا بند کردیں۔ کسی بھی جال میں مت پھنسیں، بھلے ہی آپ کسی سے منگنی کر چکے ہوں اور جلد ہی اس سے شادی کرنے جا رہے ہوں۔
مشی خان نے لڑکیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں پر کیسے بھروسہ کرسکتی ہیں اور اس طرح لڑکوں کو تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتی ہیں؟ لڑکیاں ایسا کرتی ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔ بہت سی لڑکیوں نے بعد میں خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔
مشی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم نے ٹک ٹاک کی لیک ہونے والی ویڈیوز دیکھی تھیں۔ اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ ایسا کرنا بند کریں اور اپنے آس پاس کی لڑکیوں کو بھی بچائیں۔
مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں، کچھ نے مشی خان سے اتفاق کیا جبکہ دیگر لڑکیوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنی نجی تصاویر اجنبیوں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکرز خود ہی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کچھ کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.