کلاؤڈ سیڈنگ کے ذریعے جہلم اور گوجر خان میں بارش
ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب نے پھر خود کو سب سے آگے ثابت کردیا۔ مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ کلاؤڈ سیڈنگ کےنتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نےتصدیق کی کہ جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں کلاؤڈ سیڈنگ کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔
ماہرین نے بتایا کہ دوپہر دو بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی اور اس سے لاہور میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بہت حد تک مدد ملے گی۔ مصنوعی بارش کے منصوبے کا تجربہ افواج پاکستان کی سائنسی تحقیق اور ماہرین، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے کیا گیا۔
![](ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب نے پھر خود کو سب سے آگے ثابت کردیا۔ مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ کلاؤڈ سیڈنگ کےنتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نےتصدیق کی کہ جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں کلاؤڈ سیڈنگ کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی۔ ماہرین نے بتایا کہ دوپہر دو بجے کلاؤڈ سیڈنگ کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی اور اس سے لاہور میں بھی بارش کا قوی امکان ہے۔
ماہرین نے کہا کہ مصنوعی بارش سے اسموگ میں کمی لانے میں بہت حد تک مدد ملے گی۔ مصنوعی بارش کے منصوبے کا تجربہ افواج پاکستان کی سائنسی تحقیق اور ماہرین، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے متعلقہ اداروں اور ماہرین کو مصنوعی بارش کےکامیاب تجربے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا کہ آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے۔ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اس بار 100 فیصد مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔