سیاست میں آنے کا شوق نہیں، شوہر کے لیے فکرمند ہوں، بشرٰی بی بی
ڈی چوک والی ویڈیو پہنچنے کی ہدایات کی عدم تعمیل پر کارروائی ہوگی، سی ایم ہائوس کے اجلاس میں گفتگو
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشرٰی بی بی نے کہا ہے کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پراپیگینڈا چل رہا ہے۔ سیاست میں آنے کا شوق نہیں ہے، اپنے شوہر کے لیے فکرمند ہوں۔ ڈی چوک تک پہنچنے کی سب کے پاس ویڈیو ہونی چاہیے۔ جو بھی اِن ہدایات پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
بشرٰی بی بی نے وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کا شوق نہیں، مجبوری ہے اس لیے آپ سے بات کر رہی ہوں، مجھے بات کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
بشری بی بی کا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پارٹی اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ میری سیاست میں انٹری سے متعلق پراپیگنڈا چل رہا ہے، نہ پہلے سیاست کی اور نہ اب کر رہی ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کا مکمل موقف آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں۔
bushra bibi
NO POLITICS
CM HOUSE PESHAWAR
WORRIED FOR HUSBAND
مقبول ترین
Comments are closed on this story.