راولپنڈی، 4 سالہ بچہ میٹرو سے گرکر جاں بحق ہوگیا
دروازے پر میٹرو گارڈ کی عدم موجودگی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے
راولپنڈی لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر4 سالہ بچہ میٹروسے گرکر جاں بحق ہوگیا، ریحان اپنی فیملی کےساتھ سفرکررہاتھا ۔
ریحان اپنی فیملی کےساتھ سفرکررہاتھا ،بس اسٹیشن کے دروازے پرمیٹروگارڈ کی عدم موجودگی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔ میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کی غفلت کے سبب بچے کے انتقال پر اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں ۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میٹرو بس سروس جب سے شروع ہوئی ہے ، متعدد افراد حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرو بس سروس میں حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
rawalpindi
metro bus service
metro accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.