Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت 21 تاریخ سے کنٹینرز لگا کر گرفتاریاں شروع کردے گی، فوادچوہدری

سیاست میں فائنل اور حتمی کے الفاظ استعمال نہیں ہونے چاہئیں، مصطفی نوازکھوکھر
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 09:38pm
November 24 Final Battle, Lose or Win? - PTI Protest - Rubaroo - Complete show - Aaj News

سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہیےتھی،پی ٹی آئی کے مطالبات ایسے نہیں جو نہ مانے جاسکیں، پی ٹی آئی سے انقلاب اور حکومت سے بانی پی ٹی آئی مینج نہیں ہورہے ہیں۔

فوادچوہدری نے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، ہرچیز کا حل لاٹھی اورگولی میں ڈھونڈا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے خوفزدہ ہوکر حکومت نے21تاریخ سےکنٹینرلگاکرگرفتاریاں شروع کردینی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کی فیملی کواٹھالیاگیا،خوف ہمیشہ نہیں رہتا ہے،خوف کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستداں مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے خدوخال واضح نہیں ہیں، سیاست میں فائنل اورحتمی کےلفظ استعمال نہیں ہوناچاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں فائنل اورحتمی کے الفاظ استعمال نہیں ہونا چاہئیں، پی ٹی آئی کےاپنےکارکنان سوال اٹھارہےہیں، کارکنان میں بھی بے یقینی پائی جاتی ہے۔

pti leader

ٖFawad chaudhry