اسلام آباد اور کے پی سے فتنۃ الخوارج کے 6 دہشت گرد گرفتار
نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے، گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی آپریشن
سیکیورٹی ادارے اور سی ٹی ڈی نے اسلام آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ الخوارج گروہ کے دہشت گردوں کواسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد نور ولی محسود گروپ سے رابطے میں تھے۔ دریں اثنا ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار کیے جانے والےک دہشت گرد کی نشاندہی پر سوات میں بھی گرفتاریوں کے لیے آپریشن کیا گیا ہے۔
SIX TERRORISTS ARRESTED
FITNATUL KHAWWARIJ
OPERATION IN SWAT
WEAPONS CONFISCATED
مقبول ترین
Comments are closed on this story.