Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین میں نرسنگ ہوم میں خوفناک آتشزدگی، 10 لوگ ہلاک

متاثرین کی موت جلنے کی بجائے دھواں سانس لینے سے ہوئی
شائع 15 نومبر 2024 07:29pm

اسپین کے شہر ولافرانکا ڈی ایبرو میں ایک نرسنگ ہوم میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 10 رہائشیوں کی موت ہو گئی۔

حکام نے تصدیق کی کہ متاثرین کی موت جلنے کی بجائے دھواں سانس لینے سے ہوئی۔ آگ 15 نومبر کی صبح 5 بجے کے قریب لگی۔ دو دیگر رہائشیوں کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں داخل ہیں۔

علاقائی رہنما جارج ایزکون نے متاثرین کے اعزاز میں 16 نومبر کو یوم سوگ کا اعلان کیا۔ مقامی میئر وولگا رامیریز گامز نے شبہ ظاہر کیا کہ آگ گدے سے لگی ہو گی کیونکہ دھواں بہت تھا جس نے تیزی سے مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نرسنگ ہوم 16 سال سے کام کر رہا تھا۔ یہ ڈیمنشیا اور دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا لوگوں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھتا ہے۔ کچھ رہائشی نسبتاً کم عمر ہیں، جن میں سے کچھ کی عمر 25 سال ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شدید زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

Spain