بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظراٹھایا گیا ہے، پی ٹی اے
** بلوچستان کے متعددعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور پرمعطل کردی گئی۔**
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ مجاز اداروں کی ہدایات پر بلوچستان کے متعددعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ اقدام امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
بلوچستان
INTERNET SERVICES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.