Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مین لائن سے گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

گیس چوری کرکے مختلف گوٹھوں کو سپلائی کی جا رہی تھی، ترجمان سوٸی سدرن گیس
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2024 06:06pm

سوئی سدرن گیس نے کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک میں بڑی کارروائی کے دوران چوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق 24 انچ قطر کی مین ٹرانسمیشن لاٸن کو کلیمپ لگا کر گیس چوری کی جارہی تھی اور گیس قادر گوٹھ، صابو گوٹھ، پیر بخش گوٹھ اور محمود گوٹھ کو فراہم کی جا رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق گیس کی کارواٸی کرنے کیلئے قاٸم کرده ڈپارٹمینٹ سی جی ٹی او اور گیس ٹرانسمیشن کے اہلکاروں نے کریک ڈاؤن کیا۔

اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سوئی گیس کمپنی کا صارفین کو 11 ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

ترجمان سوٸی سدرن گیس کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا ربڑ پاٸپ، لوہے کے پاٸپس، کلپس اور دیگر سامان اپنے تحویل میں لے لیا

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی اور چوری شدہ گیس لوڈ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

گیس چوری میں ملوث صارف پر 3 کروڑ 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد 155

Sui Gas