لاہور، تاوان کیلئے شہری کے اغوا میں ملوث اسپیشل برانچ کے اہلکار گرفتار
نعیم ساجد کے اہل خانہ سے 21 لاکھ بٹورے گئے، ملزمان میں وقاص، نعمان اور محسن شامل ہیں۔
لاہور میں شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مغوی کو بازیاب کرواکر رقم بھی برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا۔ نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ چار افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا۔
اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے۔ ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Kidnapping for Ransom
FOUR COPS ARRESTED
NAEEM SAJID
مقبول ترین
Comments are closed on this story.