کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ہیڈ محرر بھی اغوا
ذوالفقار ڈاہانی کو تنگوانی لنک روڈ سے اغوا کیا گیا، چند روز میں مغویوں میں تعداد 13 ہوگئی۔
کندھ کوٹ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں روکنے میں پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ناکام ہوگئے۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں اور عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ڈاکوؤں نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ہیڈ محرر ذوالفقار ڈاہانی کو بھی اغوا کرلیا۔ چند روز میں اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔ بیشتر کے بارے میں اہلِ خانہ کو کچھ معلوم نہیں کہ انہیں کس نے اغوا کیا ہے اور کہاں رکھا ہے۔
ذوالفقار ڈاہانی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ ایک معاملے کی انکوائری کے لیے تنگوانی لنک روڈ سے جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اغوا کردیا۔ ڈاکوؤں نے کار چھوڑ دی اور انہیں ساتھ لے گئے۔
anti corruption
Kandhkot
KIDNAPPINGS FOR RANSOM
HEAD MUHARRIR
ZULFIQAR DAHANI
مقبول ترین