شردھا کپور ”ناگن“ بنیں گی، فلم کی شوٹنگ کا اعلان
بالی وُڈ اداکارہ شردھا کپورکے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ان کی نئی آنے والی فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شردھا کپور اب ناگن بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دُویویدی نے فلم کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوسکتی ہے۔
ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟
ایک انٹرویو میں نکھل نے کہا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے۔ نکھل نے فلم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا ۔ اس کے متعلق ان کا کہنا تھا یہ ایک بالکل نیا موضوع ہے۔ جس کا پہلے بننے والی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فلم بنانے کی بڑی وجہ لوک داستانیں ہیں۔ نکھل نے امید ظاہر کی کہ فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
جب نکھل سے فلم کی کاسٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا جواب تھا شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں۔
نکھل نے انکشاف کیا کہ جب شردھا کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
نکھل نے فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.