Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ریاستی حکومت نے دلجیت دوسانجھ کو نوٹس جاری کردیا

اس ہفتے حیدر آباد میں دلجیت دوسانجھ کا کانسرٹ منعقد کیا گیا ہے
شائع 15 نومبر 2024 01:58pm

بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو نوٹس جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہفتے حیدر آباد میں دلجیت دوسانجھ کا کانسرٹ منعقد کیا گیا ہے وہاں کی انتظامیہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نصرت کی قوالی اور رکشے کی سواری، دلجیت دوسانجھ کی دل جیتنے والی ویڈیو وائرل

انتظامیہ کو بھیجے گئے اس نوٹس میں حیدرآباد کی انتظامیہ کو سختی سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گلوکار کی جانب سے کانسرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دینے والے گانے نہیں گائے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر کی 26 اور 27 تاریخ کو نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دلجیت کا کانسرٹ ہوا تھا جس میں انہوں نے ’کیس‘، ’پنچتارا‘ اور ’پٹیالہ پیگ‘ جیسے گانے پیش کیے تھے۔

چندی گڑھ کے رہائشیوں کی جانب سے نے پنجابی گلوکار پر الزام عائد کیا کہ گلوکار نے کانسرٹ میں شراب، منشیات اور تشدد کو فروغ دیا ہے۔

شخصیات