فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ شدید تنقید کی زد میں
فیصل قریشی اور ثنا فیصل شوبز کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایک ساتھ ہیں اور وہ دو خوبصورت بچوں کے والدین ہیں۔
دونوں اکثر ایک دوسرے کے لئے اپنی محبت اور تعریف کا کھلے عام اظہار کرتے ہیں۔اور مداحوں کے ساتھ اپنی محبت کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ مداحوں کو ان کی محبت کا انداز پسند نہیں آیا جنہوں نے ان کی ویڈیو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
والدہ کی وفات نے یاسر شورو کی زندگی بدل دی
ثنا فیصل نے ایک ماہ قبل اپنی سالگرہ منائی تھی لیکن ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی سالگرہ ایک ماہ بعد ہے۔ ثنا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ جس میں وہ اپنی شناختی کارڈ والی سالگرہ کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
اسی مرحلے پر فیصل قریشی انہیں کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد کے طور پر گال پر بوسہ لیتے ہیں اور انہیں پیار بھرے انداز میں وش کرتے ہیں۔ ثنا فیصل نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
تاہم انٹرنیٹ صارفین زیادہ خوش نہیں ہیں اور ان کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کی محبت کو دکھاوا کہا ہے وہ جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.