Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کارکنان کا دھاندلی پر پیپلز پارٹی سے تصادم

لوگوں کو اشتعال دلانا اور ان کو سڑکوں پر لانا حل نہیں، ملکی مسائل کا حل پارلیمان ہے، مرتضیٰ وہاب
شائع 14 نومبر 2024 09:18pm

کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کے باہر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کے دفتر کے باہر تعینات کردی گئی۔

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کورنگی ماڈل کالونی ٹاؤن یو سی 7 کے نتائج میں جماعت اسلامی کی جانب سے مبینہ دھاندلی کا الزام سامنے آیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد میں ریلی کی صورت میں ڈی آر او کورنگی کے آفس پر جمع ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی شدید نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب گزری کے علاقے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی گتھم گتھا ہوگئے۔

مرتضیٰ وہاب کراچی کے علاقے گزری میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جب دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی کے دوران ہاتھا پائی ہوگئی۔

ویڈیو میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کو آپس میں گتھم گتھا اور ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا لوگوں کو اشتعال دلانا اور ان کو سڑکوں پر لانا حل نہیں، ملکی مسائل کا حل پارلیمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بجائے ہمیں سنجیدگی سے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ سیاسی مسائل مصلحت سے حل کیے جاتے ہیں۔

karachi

Pakistan People's Party (PPP)

Karachi by election

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)