Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف نے ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی، ن لیگی کارکنوں کو خصوصی ہدایت

مجھے ہراساں کیا گیا، چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ،وزیردفاع
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2024 08:27pm

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں، پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔

لندن میں خواجہ آصف سے بدتمیزی اور چاقو سے حملے کی دھمکی پر نواز شریف کا ردعمل آگیا

خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، افسوسناک واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔

وزیردفاع نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔

افغان حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ دے، پاکستان کی کابل کو وارننگ

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔

لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ ٹرین میں پیش آنے والے نازیبا واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مبینہ پی ٹی آئی حامی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی بھی دی۔

خواجہ آصف لندن میں الزبتھ لائن ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔

برطانوی دارالحکومت میں نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کیا اور انہیں چاقو سے حملے کی دھمکی دی۔

دریں اثنا خواجہ آصف نے لندن میں ن لیگ کے کارکنوں کو پی ٹی آئی کارکنوں کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم پاکستان میں جنگ لڑرہے ہیں،آپ نے اوورسیز کی جنگ لڑنی ہے،آپ پی ٹی آئی کارکنوں کو کاؤنٹر کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سارے بھگوڑے ہیں، پیسے کھا کر، کرپشن کر کے بھاگے ہوئے ہیں۔

Khawaja Asif