Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےچیمپینز ٹرافی دبئی سےاسلام آباد پہنچا دی

بھارتی انکار کےباعث چیمپینزٹرافی کےشیڈول کےاعلان کےبغیر ہی ٹرافی ٹورشروع ہوگا
شائع 14 نومبر 2024 07:13pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےچیمپینز ٹرافی دبئی سےاسلام آباد پہنچا دی ہے، آئی سی سی کےشیڈول کےمطابق 16 نومبرسے چمپئینز ٹرافی ٹورکا آغاز ہونا ہے، 24 نومبرتک جاری رہنےوالےٹرافی ٹورکا آغاز اسکردو سےہوگا۔

آئی سی سی پاک بھارت تنازع میں پھنس گیا، قانونی چارہ جوئی کا خطرہ

اسکردو کےبعد چمپئینزٹرافی کوکےٹو بیس کیمپ لےجایا جائےگا، ٹرافی ٹورمیں وہ شہر بھی کورہوں گےجہاں چیمپینزٹرافی کےمیچزہونا ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی: آئی سی سی حکام کا بی سی سی آئی سے رابطہ

یہ پہلا موقع ہےکہ چیمپینزٹرافی کےشیڈول کےاعلان کےبغیر ہی ٹرافی ٹورشروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کےآغاز سے 4 ماہ پہلےشیڈول کا اعلان کرتا ہے،مینزٹی20 ورلڈ کپ 2024 کےشیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلےجنوری میں کیا گیا تھا۔

مینز ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 3 ماہ پہلےجون میں ہوا تھا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے۔

آئی سی سی نےچیمپینز ٹرافی کےشیڈول کا اعلان 11 نومبرکولاہومیں کرنا تھا،چیمپینز ٹرافی 2024 میں بھارت کےتمام میچز لاہورمیں منعقد ہونا تھے، بھارتی انکار کےباعث آئی سی سی ٹرافی کےشیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا ہے۔

Icc Champions Trophy 2025