خواتین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے کی قیمت منہ کے بل زمین پر
سونے اور چاندی کی کم ہوتی قیمتیں آپ کو حیران کردیں گی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی بڑی کمی آگئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55 ڈالر کی کمی سے 2552 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کی کمی سے دو لاکھ 66 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4716 روپے کی کمی سے دو لاکھ 9 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
bullion rates
Gold prices
Gold rates Pakistan
Gold Rates 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.