آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے چوتھے روز آئی ایم ایف کی جانب سے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیش رفت، کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا
آئی ایم ایف کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس، قومی مالیاتی معائدے پر مذاکرات کل ہونگے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب اور سندھ میں ہوگی۔
پاکستان کو 7 ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی کونسی 40 کڑوی گولیاں نگلنا پڑیں
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبرصوبائی بجٹ 342 ارب ہدف کے مقابلے 159 ارب 68 کروڑ سرپلس رہا، پنجاب کے 160 ارب روپے کے خسارے کی وجہ سے ہدف پورا نہیں ہو سکا ہے۔
حکومت کا آئی ایم ایف سے 2023 میں بلند ترین شرح سود پر قرضہ لینے کا انکشاف
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، مجموعی صوبائی سرپلس ہدف کے مقابلے میں 182 ارب روپے کم رہا،سندھ کے 131 ارب، پختوانخواہ 103 ارب اور بلوچستان نے 85 ارب سرپلس رہا، صوبہ خیبرپختوانخواہ میں صحت و تعلیم پر کم اخراجات کی وجہ خالی پوسٹیں ہیں۔
آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی روک دی
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا پہلی سہہ ماہی میں ترقیاتی اخراجات کم رہے، اگلی سہہ ماہی میں دوگنا ہو جائیں گے۔
آئی ایم ایف مشن نے چھوٹے صوبوں میں کم اخراجات ،صوبائی سطح پر گندم کی خریداری اور سولر پالیسی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔