آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبرحملوں کا خدشہ، سرکاری وارننگ جاری
آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹس کے ذریعے سائبر حملوں کے خدشے کے حوالے سے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے اے آئی چیٹ بوٹس کا ذاتی کاموں میں استعمال بڑھ گیا ہے، چیٹ جی پی ٹی ودیگرچیٹ بورڈزمعلومات اسٹورکرتے ہیں، اےآئی چیٹ بوٹس کے ساتھ بات چیت میں اکثرحساس معلومات شامل ہوتی ہیں، حساس معلومات کاروباری حکمت عملی یا ذاتی گفتگو لیک ہونے کا خدشہ ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا بڑھتا استعمال، گرافک کارڈز کمپنی کو اربوں ڈالر کا فائدہ
ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سائبرکریمنلز جدید انجینرئنگ کی جدید ترین تراکیب استعمال کررہے ہیں، سائبرکرمنلز چیٹ بوٹس کی شکل میں فشنگ کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں، ایسی تکنیک سے صارفین کو دھوکےسے خفیہ معلومات افشاں کرنے پرمجبورکیا جاسکتا ہے۔
نوکریاں خطرے میں، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے باعث مغربی طلبہ مضامین تبدیل کرنے پر مجبور
جاری ایڈوائزری کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کے سائبر خطرات سے بچنے کیلئے مضبوط فریم ورک کی ضرورت ہے۔
اکانومسٹ میں شائع مضمون آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لکھوایا، عمران خان کا بڑا اعتراف
صارفین سے اپیل ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس میں حساس ڈیٹا کا کرنے سے اندراج گریز کریں، اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران چیٹ سیونگ فیچرزغیر فعال کریں،اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران حساس معلومات پر مبنی گفتگو ہدف کریں۔
ایڈوائزری میں سرٹ کی کرائسز کمیونیکیشن پلانز بھی مرتب کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
پشاور پولیس لائن میں سیکیورٹی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے کا فیصلہ