Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق

رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ہے،محکمہ صحت
شائع 14 نومبر 2024 04:25pm

اسلام آباد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی جانب سے پاکستان سے ایک اور وائلڈ پولیووائرس (WPV1) کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے،اس طرح رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

بلوچستان سے پولیو کا رواں سال کا 22 واں کیس رپورٹ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی ترتیب بتاتی ہے کہ یہ اپریل 2024 میں پشین میں پائے جانے والے WPV1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ پولیو وائرس کی وسیع گردش کی نشاندہی کرتا ہے،رواں سال جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے، نئے پولیو کیس کی سرحد بلوچستان کے نصیر آباد اور جھل مگسی اضلاع اور سندھ کے جیکب آباد اور قمبر اضلاع سے ملتی ہے۔

ملک میں ایک اور پولیو وائرس کیس کی تصدیق، تعداد 46 ہوگئی

جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان اس سال سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس میں 24 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،حالیہ مہینوں میں سیوریج کے نمونوں یا انسانی کیسز میں ڈبلیو پی وی 1 رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ سے 13، کے پی سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، زبانی پولیو ویکسین بہترین تحفظ فراہم کرتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 6 ہوگئی

محکمہ صحت ایک سال میں متعدد ویکسینیشن راؤنڈز میں شہریوں کی دہلیز پر پہنچائی جاتی ہے۔

حکام نے تمام والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں اور بیماری سے اضافی تحفظ کے لیے ان کے معمول کے قطرے پلانے کے شیڈول کی تکمیل یقینی بنائیں۔

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ

بلوچستان

polio case