Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو مزید 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو کال دی ہے، میراسوال ہے کہ عمران خان نےکال کس چیز پردی ہے، وزیر اطلاعات سندھ
شائع 14 نومبر 2024 04:02pm

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے واقعات کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، یہ نہیں ہوسکتا بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائیں، کسی کو تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو کال دی ہے، میراسوال ہے کہ عمران خان نےکال کس چیز پردی ہے، پی ٹی آئی پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، انہیں کچھ ایکسٹینشن پر بھی اعتراضات ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا یہ وہ بانی پی ٹی آئی نہیں جس نےخود بھی ایکسٹینشن دی تھی، آپ پھر لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کررہےہیں، لندن میں قاضی فائز،خواجہ آصف سےبدتمیزی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی کال پر پاکستان سے لوگ باہر نہیں نکلے، آپ کی کال کو لوگوں نےسنجیدہ لینا بند کردیا ہے۔

Sharjeel Memon

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)