Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمالی پل سے چوری ڈیڑھ کروڑ مالیت کا کنٹینر کورنگی مہران سے برآمد

کارروائی میں 2 ملزمان مقصود احمد اور علی نواز گرفتار کیا، سچل پولیس
شائع 14 نومبر 2024 03:44pm

کراچی: سچل انویسٹیگیشن پولیس نے ٹیکنیکل بنیاد پر کارروائی کرکے جمالی پل سے چھینا گیا کنٹینر کورنگی مہران ٹاؤن سے برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق جمالی پل سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا، ادویات اور موبائل فونز سے بھرے کاٹن کنٹینر میں موجود تھے، کارروائی میں 2 ملزمان مقصود احمد اور علی نواز گرفتار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سپر ہائی وے جمالی پل سے کنٹینر چھین کر ڈرائیور اور عملے کو نادرن بائی پاس پر چھوڑدیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کنٹینر کورنگی مہران ٹاؤن میں منتقل کردیا تھا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

Arrested