Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

ملتان کے نشتر اسپتال میں مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

بیماری مریضوں میں کیسے منتقل ہوئی اسکی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی
شائع 14 نومبر 2024 03:37pm

ملتان کے نشتر اسپتال کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں موجود ایک مریض سے ایڈز وائرس پھیلا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

کراچی میں نجی اسپتال کے عملے کی مبینہ غفلت سے زچہ وبچہ چل بسے

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس لیے اس مریض کا علیحدہ رکھی گئی ڈائیلیسز مشین پر علاج نہیں کیا، تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ ٹیسٹ دوبارہ کی جا رہی ہے۔

نشتر اسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایڈز کے مریض کا پتہ لگانا ضروری ہے، ایڈز وائرس کتنے مریضوں میں منتقل ہوا اس پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ہی ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔