Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے چرائے گئے سونے سے عمرہ ادا کرلیا

شک کی بنیاد پر پہلے خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا، پولیس
شائع 14 نومبر 2024 03:22pm

کراچی: پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کرکے عمرہ پر جانیوالی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کیا، خاتون کے خلاف لیاری کے بغدادی تھانے میں سونا چوری کیے جانے کا مقدمہ درج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لیا گیا تھا جس پر خاتون کےشوہر نے پولیس کے سامنے اہلیہ کی چوری کا اعتراف کیا۔

کراچی: ویمن پولیس اسٹیشن میں خاتون اور اس کی بیٹی پر لاک اپ میں کئی گھنٹے برہنہ تشدد کا انکشاف

پولیس کے مطابق ملزمہ سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے برآمد ہوئے جب کہ ملزمہ نے 17 تولہ سونا فروخت کردیا جس سے اس نے عمرہ بھی ادا کیا۔

stolen

Woman

20 tola