ہمارے پاس اچھا گھر اور ایک بھی بیڈ نہیں تھا، سنجے کپور
اداکارانیل کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ماضی میں لگژریز اور آسائشیں میسر نہیں تھیں۔
کپور فیملی بالی ووڈ میں ایک باعزت مقام رکھتی ہے اوراس خاندان کا شمار بھارت کے انتہائی امیر خاندانوں میں کیا جاتا ہے لیکن اگران کے ماضی پر نظر ڈالی جائے تووہ بھی اپنی زندگی کے ابتدائی دنوں میں معمولی حیثیت رکھتا تھا۔
بالی ووڈ کا سب سے امیر خاندان، جس نے فروٹ بیچ کر گزارہ کیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سنجے کپور نے انکشاف کیا کہ وہ چیمبپور میں 2 بیڈروم کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ جب انکی دادی کا انتقال ہوا تو انکے دادا انکے ساتھ مستقل رہنے کے لیے آگئے اور انہیں اپنا وہ کمرہ جو وہ اپنی بہن کے ساتھ شیئر کرتے تھے اپنے دادا کو دینا پڑا۔
سنجے نے مزید بتایا کہ ہمارے گھر میں بیڈ نہیں تھا اور ہم سب گدے پر سوتے تھے، گھر میں صرف ایک اے سی تھا جو میرے والد اور والدہ کے کمرے میں تھا اور میں اسلیے کبھی کبھار رات میں ان کے کمرے میں صوفے پر سوجایا کرتا تھا۔
اداکار نے اپنے والدین کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے ہمیں بہترین تعلیم دی اور خود اس وقت تک باہر نہیں گئے جب تک ہماری پوری فیملی باہر نہیں چلی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بونی کپور نے بھی ایک انٹرویو میں اپنے والدین کی جدوجہد کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے والد دس سے بارہ نوکریاں چھوڑ چکے تھے اس وجہ سے میرے دادا نے انہیں پرتھوی راج کپور کے سپرد کردیا تھا اور وہ ہی انہیں ممبئی لے کر آئےتھے۔
Comments are closed on this story.