Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والدہ کی وفات نے یاسر شورو کی زندگی بدل دی

ماں جیسی عظیم ہستی کو کھونا کسی آزمائش سے کم نہیں
شائع 14 نومبر 2024 02:58pm

یاسر شورو پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کےایک باصلاحیت اسٹار ہیں ۔ وہ ڈراموں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں انہیں حال ہی میں ہٹ سیریل ”کفارہ“ میں سلمان کے منفی کردار میں دیکھا گیا تھا اور ان کی اداکاری کو ہر کسی نے سراہا تھا حالانکہ اس کردار سے بڑے پیمانے پر نفرت کی گئی تھی۔

یاسر شورو اپنی والدہ کو کھونے کے بعد اپنی زندگی میں ایک بہت بڑے نقصان سے گزرے۔ کسی بھی انسان کےلیے ماں جیسی عظیم ہستی کو کھونا کسی آزمائش سے کم نہیں اورجب اس کا سایہ سر سے اٹھ جاتا ہے تو کوئی بھی ہستی آپ کی حفاظت کا ذمہ نہیں لے سکتی ہے۔

یاسر شورو ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح اپنی والدہ کو کھونے کے بعد انہوں نے اداکاری پر زیادہ توجہ دینا شروع کردی ہے۔ وہ آن اور آف کام کرتے تھے لیکن اب سنجہدگی سے اپنی زندگی کا سوچ رہے ہیں وہ بہت مستقل مزاج ہیں۔

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ان کی ماں ان کی حفاظتی ڈھال تھی اور جب ان کی والدہ انہیں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئی تو ان کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔ اب وہ پوری توجہ اداکاری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور کام کے ذریعے اپنا سکون تلاش کرتے ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات