Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

خوشخبری پر مداحوں کی جانب سے سابق کھلاڑی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری
شائع 14 نومبر 2024 02:33pm
تصویر بشکریہ: فیس بک
تصویر بشکریہ: فیس بک

سابق بھارتی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے خوشخبری ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنائی۔

سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔ اُنہوں نے دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کے لیے میں دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔

سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں اس کامیابی پر مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

یہ پروگرام دبئی کے وژن کے طور پر کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں کھیلوں کی متعدد شخصیات نے شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل تھے، جنہیں شہر کے لیے کھیلوں کا سفیر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

خیال رہے دبئی اسپورٹس کونسل سال 2005 میں قائم ہوا جس کا مقصد بطور کھیلوں کے مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی ساکھ کو مضبوط کرنا، مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی اور مختلف کمیونٹیز میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Instagram

Sania Mirza

Brand ambassador

dubai sports council