وسیم اکرم آسٹریلیا میں کس کے ہاتھوں لٹ گئے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ آسٹریلیا میں لٹنے کا واقعہ پیش آیا جس پر انہوں نے لب کشائی کردی۔
انہوں نے پاکستان اور آسٹریلیا کی سریرز میں کمینٹری کے دوران غیر ملکی کمنٹیٹرز ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں رہائش پزیر اپنی اہلیہ کی پالتو بلی کے بالوں کو کٹوانے کے لیے ایک سیلون گئے جہاں ان سے بلی کے بالوں کی کٹنگ کے ایک ہزار آسٹریلین ڈالر (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے) وصول کیے گئے۔
وسیم اکرم نے قصہ سنانے شروع ہی کیا تھا کہ ساتھی کمنٹیٹرز نے اپنی پوری توجہ سابق اسٹار کی طرف کرلی اور پوری تفصیلات پوچھیں، جس پر وسیم اکرم نے بتایا کہ اتنی رقم سے تو پاکستان میں 200 بلیوں کے بالوں کی تراش خراش اور دیکھ بھال ہو سکتی ہے، لیکن آسٹریلیا میں ان تمام چیزوں کی سروسز کافی مہنگی ہیں۔ ساتھی کمنٹیٹر نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو آسٹریلیا میں جال میں پھنسا لیا گیا جس پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر نے برجستہ کہا کہ مجھے لوٹ لیا گیا۔
پھر وسیم اکرم نے ساتھی کمنٹیٹرز کو اپنے موبائل میں چارج کیے گئے 1000 آسٹریلین ڈالر کی رسید بھی دکھائی جس کے مطابق سیلون نے 105 ڈالر بلی کے میڈیکل چیک اپ کے چارج کیے جبکہ 305 ڈالر بلی کے بالوں کی کٹنگ کے دوران اسے اینستھیزیا سے محفوظ رکھنے کے لیے گئے۔
علاوہ ازیں بلی کے بالوں کی کٹنگ کے 40 ڈالر چارج کیے گئے جبکہ بالوں کی کٹنگ کے بعد نگرانی کے 120 ڈالر اور کارڈیو ٹیسٹ کی 251 آسٹریلین ڈالر فیس وصول کی گئی۔
جس پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کی پالتو بلی کی تصویر بھی شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مشہور ہیئر کٹ کا نتیجہ۔
وسیم اکرم کا بتایا گیا مذکورہ قصہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
Comments are closed on this story.