Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے کرکٹ کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا

بھارت کی کھیل دشمنی پالیسی سامنے آگئی، نیا محاذ کھول دیا
شائع 14 نومبر 2024 01:20pm

چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت کی کھیل دشمنی پالیسی سامنے آگئی، چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد بھارت نے نیا محاذ کھول دیا۔

بھارت نے کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، بھارتی ٹیم نے دورہ پاکستان میں 3 میچز کھیلنے تھے، دونوں ٹیموں کے درمیان بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر 19 نومبر کو کرتارپور میں میچ طے تھا۔

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی

بھارت کے فیصلے سے حریف کبڈی فیڈریشن حکام نے پاکستانی منتظمین کو آگاہ کردیا، بھارتی کبڈی ٹیم کے ساتھ 21 نومبر کو لاہور اور 23 نومبر کو بہاولپور میں میچز کھیلنے کا مجوزہ پروگرام بنایا گیا تھا۔

بھارتی حکومت کے رویے پر پاکستانی کبڈی فیڈریشن کے حکام نے افسوس کا اظہار کیا ہے، منتظمین اب ننکانہ میں نمائشی میچ کروانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

بھارت کی کھیل دشمنی پالیسی، اپنی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا،، بھارتی ٹیم نے دورہ پاکستان میں تین میچز کھیلنے تھے،، بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر انیس نومبر کو کرتارپور میں ٹاکرا شیڈول تھا،، مزید جانتے ہیں آج نیوز کے نمائندہ عقیل احمدسے،،

india

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Indian Kabaddi Team

kabbdi