Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ دے، پاکستان کی کابل کو وارننگ

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر دفاع کیخلاف دھمکیوں کی مذمت کردی
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2024 03:52pm

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دھمکیوں کی مذمت کردی اور کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بیرون ملک میں ناروا سلوک برداشت نہیں۔

خواجہ آصف کے معاملے پر ردعمل

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بدتہذیبی قابل قبول نہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کو دھمکیوں اور گالیوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس کے معاملے پر پاکستانی ہائی کمیشن مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

چین کی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے ٹیمیں بھیجنے کی تردید

ترجمان دفتر خارجہ نے چین کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہے، پاک چین دوستی کو ان قیاس آرائیوں سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات اور قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتے، پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انسداد دہشت گردی اور چینی شہریوں کے تحفظ پر ڈائیلاگ ہوتے رہتے ہیں، پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا جبکہ ہم پاکستان اور چین کی دوستی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغان حکومت پاکستانیوں کے صبر کا امتحان نہ لے، ترجمان دفترخارجہ

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت پاکستانیوں کے صبر کا امتحان نہ لے، افغان حکام دہشت گروں کی محفوظ پناہ گاہوں کو سنجیدہ لے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغان حکومت سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ میں شامل ممکنہ افراد پر کوئی تبصرہ نہیں ہے، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاک امریکا تعلقات عدم مداخلت کے تحت آگے بڑھائیں گے، پاک سعودی معاہدے اور مفاہمتی یاداشتیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون و سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت سے متعلق تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پرآئی سی سی آئی سے رابطے میں ہے۔

foreign office

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Mumtaz Zahra Baloch

mumtaz zehra baloch