Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا

چیمپئنز ٹرافی کا تاحال شیڈول نہ آنے سے بڑے نقصان کا خدشہ
شائع 14 نومبر 2024 12:47pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی پریشان ہوگئی، بھارتی کمپنی نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027 تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں فروخت کیے تھے اور آئی سی سی نے یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے

آئی سی سی پاک بھارت تنازع میں پھنس گیا، قانونی چارہ جوئی کا خطرہ

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ براڈ کاسٹرز کو سب سے زیادہ کمائی پاک بھارت میچز سے ہی ہونا تھی، اب شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہو رہا ہے اوربراڈ کاسٹر نے آئی سی سی سے ٹرافی شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے اپنے مؤقف پر سختی سے قائم ہے، دونوں جانب سے پیدا ہونے والی اس صورتحال آئی سی سی کو بحرانی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر مائنس بھارت ایونٹ پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

pakistan host champions trophy

ICC Broadcasting Rights